Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

حنا پرویز بٹ نے کراچی کو جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت دے دی

پاکستانی اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو خواتین کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا ردعمل سامنے آگیا۔اس بیان پر حنا پرویز بٹ نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں کیونکہ یہاں خواتین خود کو لندن کے مقابلے میں زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خواتین کا تحفظ اہم ترجیح ہے اور حکومت ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے جہاں خواتین بلاخوف نقل و حرکت کر سکیں۔انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ لاہور میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button