Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

کراچی: پاکستان نے آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم کو ایک وکٹ سے مات دے کر گیانا میں منعقدہ آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ گریک ہنٹ 103، اسٹیف پولنس 70 اور گلین بیٹی کیٹو 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، فرید الدین نے 4 اور وسیم علی 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پاکستان ٹیم نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ طارق محمود 41، عدنان اکمل 83، جاوید منصور 62، وسیم علی 22 اور فر ید الدین 24 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی، جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button