Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

نیپال پریمیئر لیگ تنازع شدت اختیار کرگیا، 7 پاکستانی کرکٹرز واپس وطن آگئے

کراچی: نیپال پریمیئر لیگ تنازع شدت اختیار کرگیا، 8 میں سے 7 پاکستانی کرکٹرز واپس وطن آگئے۔پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کی ٹیم نے میچ کھلانے پر اعتراض کردیا، ذرائع کے مطابق نیپال میں جاری لیگ میں شریک ٹیم سودرپشچم رائلز نے خراب آؤٹ فیلڈ پر اعتراض اٹھایا، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔مصباح الحق نے گیلی آؤٹ فیلڈ اور لائٹ ٹاور کی خرابی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچ کی اننگ پانچ اوور تک محدود کرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا، طویل مذاکرات کے بعد میچ کھیلا گیا، برات نگر کنگز نے سودرپشچم رائلز کو 35 رنز سے ہرا دیا۔دوسری جانب مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے کپتان کو میچ کے بعد تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا، قبل ازیں پاکستان اور نیپال کرکٹ بورڈ کے درمیان نیپال پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے 25 ہزار ڈالر فی کس فیس طلب کیے جانے پر بھی تنازع پیدا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button