کھیل
کگیسو ربادا نے تباہ کن بولنگ سے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے آسٹریلیا کے خلاف کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔31 سالہ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 350 وکٹیں مکمل کرکے گیندوں کے اعتبار سے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔انہوں نے یہ سنگ میل صرف 13 ہزار 808 گیندوں پر عبور کیا جو ٹیسٹ تاریخ میں کسی بھی بولر کی جانب سے 350 وکٹیں حاصل کرنے کے لیے کم ترین گیندیں ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کے سابق عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے پاس تھا جنہوں نے 14 ہزار 719 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔








