Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

سہ ملکی سیریز: بین ڈکٹ کی کیریئر بیسٹ اننگز، قذافی اسٹیڈیم میں رنز کا نیا ریکارڈ قائم

سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف دے دیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔انگلش اوپنرز نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 163 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ ٹام بینٹن 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اپنے گزشتہ میچ میں سری لنکا کے ہی خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کپتان ہیری بروک ون ڈے کیریئر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آئے تاہم وہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔بین ڈکٹ 167 رنز کی کیریئر بیسٹ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 24 چوکے لگائے تاہم حیران کن طور پر ان کی اس اننگز میں ایک بھی چھکا شامل نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button