Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بھارت کے مشہور کرائم شو سی آئی ڈی کے خالق 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارت کی مشہور کرائم سیریز سی آئی ڈی کے خالق برجیندر پال سنگھ انتقال کرگئے۔پروڈیوسر و ہدایت کار بی پی سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ان کی موت کی تصدیق فلم ساز اشوک پنڈت نے کی اور انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک شاندار فلم ساز جنہوں نے اپنے کرائم شوز سی آئی ڈی اور آہٹ کے ذریعے پوری قوم کو سحر میں جکڑ لیا تھا، ان کا کام آنے والی نسلوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔برجیندر پال سنگھ کی اچانک موت پر مداحوں اور مختلف مشہور شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button