شوبز
عرفی جاوید نے چوڑیوں سے تیار کیا گیا وزنی لباس پہن کر سب کو حیران کردیا

غیر روایتی لباس پہن کر لوگوں کو حیران کرنے والی عرفی جاوید نے اس بار ایسا لباس پیش کیا ہے جسے دیکھ کر فیشن کے شوقین افراد بھی دنگ رہ گئے۔سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید کا یہ منفرد لباس تقریباً 13 ہزار چوڑیوں سے تیار کیا گیا ہے، جس کا وزن 20 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔اتنا بھاری لباس پہننا اور اسے سنبھالنا یقیناً آسان کام نہیں، تاہم عرفی جاوید اپنے منفرد انداز سے ایک بار پھر توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔








