مچل اسٹارک دوبارہ نمبر ون بولر بن گئے، فخر زمان کی بھی ترقی

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آئی سی سی ٹیسٹ بولرز کی تازہ عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔گزشتہ ہفتے پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بننے والے جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر مارکو جینسن دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی رینکنگ میں یہ تبدیلی سامنے آئی۔اسٹارک نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں تاہم آسٹریلیا کو 176 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور سیریز 1-2 سے گنوانا پڑی۔دوسری جانب جنوبی افریقا کے اسپنر سائمن ہارمر نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔وہ رینکنگ میں 9 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں جینسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویان مولڈر تیسرے اور ہارمر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان کے فخر زمان نے فائنل میں 127 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلنے کے بعد 9 درجے ترقی کرتے ہوئے 37ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔








