Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

نیویارک سٹی میراتھن: 24 سالہ ایتھلیٹ فنش لائن سے دو میل پہلے زندگی کی بازی ہار گئیں

پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون ایتھلیٹ ریچل آپا نیویارک سٹی میراتھن میں پہلی مرتبہ شرکت کے دوران زندگی کی بازی ہار گئیں۔ریچل آپا پارکنسنز بیماری پر تحقیق کے لیے چندہ جمع کرنے کی غرض سے 26.2 میل طویل ریس میں حصہ لے رہی تھیں۔ریچل میراتھن کے تقریباً 24ویں میل پر سینٹرل پارک میں فنش لائن سے محض دو میل سے کچھ زیادہ فاصلے پر اچانک گر پڑیں۔موقع پر موجود ایک شخص نے فوری طور پر سی پی آر شروع کیا جس کے بعد ریس کی میڈیکل ٹیم نے بھی طبی امداد فراہم کی اور ڈیفبریلیٹر استعمال کیا۔بعد ازاں انہیں ماؤنٹ سائی نی میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں تک جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ دم توڑ گئیں۔ان کے والد اسٹیو آپا کے مطابق ریچل کو شدید جسمانی مشقت کے دوران پٹھوں کے ٹوٹنے اور جسم میں زہریلے مادوں کے پھیلاؤ کی بیماری رابڈومائیولائسز لاحق ہوئی تھی۔ریچل بکنیل یونیورسٹی کی سابق فیلڈ ہاکی کھلاڑی تھیں۔ انہوں نے اپنے مرحوم دادا کی یاد میں یہ ریس دوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ان کی وفات پر یونیورسٹی اور امریکی فیلڈ ہاکی حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button