ٹیکنالوجی
سپر ایل نینو سے دنیا بھر میں نو لاکھ اموات کا خدشہ

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سپر ایل نینو کے باعث دنیا بھر میں آئندہ 10 ماہ کے دوران شدید گرمی سے تقریباً نو لاکھ اضافی اموات ہو سکتی ہیں۔شکاگو یونیورسٹی کی کلائمیٹ امپیکٹ لیب کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر تک گرمی سے 4 لاکھ 84 ہزار 500 اضافی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ آئندہ چھ ماہ میں مزید 3 لاکھ 72 ہزار 900 ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق نائیجیریا سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے جہاں 56 ہزار سے زائد اضافی اموات متوقع ہیں جبکہ بھارت میں 55 ہزار اور انڈونیشیا میں تقریباً 29 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، نائیجیریا اور بھارت میں مجموعی طور پر ایل نینو سے متعلق گرمی کے باعث ہونے والی اموات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ متوقع ہے۔








