Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ صارفین ’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘ سے ہوجائیں ہوشیار!

اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آئی ہے، جس کے ذریعے حملہ آور صارف کی مداخلت کے بغیر فون کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔سیکیورٹی محقق مارک بلاسزک کے مطابق ایک خصوصی طور پر تیار کردہ ٹیکسٹ میسج ’ایس ایم ایس آف ڈیتھ‘ اینڈرائیڈ سسٹم کو کریش کر سکتا ہے۔یہ پیغام صارف کے ان باکس میں ظاہر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کی کوئی اطلاع ملتی ہے. تاہم، یہ فون کالز کو کنٹرول کرنے والے سسٹم کو متاثر کرتا ہے۔اس کے نتیجے میں جاری کالز منقطع ہو سکتی ہیں حتیٰ کہ ایمرجنسی سروسز سے ہونے والی کال بھی متاثر ہو سکتی ہے۔محقق کے مطابق تقریباً 20 نقصان دہ پیغامات فون کو مسلسل کریش ہونے یا بوٹ لوپ میں پھنسنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ خامی گوگل پکسل اور سام سنگ گلیکسی سمیت متاثرہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں دیکھی گئی ہے جبکہ اس کا تعلق اینڈرائیڈ 12 سے موجود کوڈ سے ہے۔اس سیکیورٹی نقص کو CVE-2026-58882 کا نام دیا گیا ہے اور اسے انتہائی سنگین قرار دیا گیا ہے۔محقق نے 5 مئی کو گوگل کو اس مسئلے سے آگاہ کیا تھا لیکن ان کے مطابق کمپنی نے ابتدائی طور پر اسے سیکیورٹی کا مسئلہ تسلیم نہیں کیا۔بعد ازاں 29 اکتوبر کو انہوں نے اس خامی کی تفصیلات اور عملی مظاہرہ عوامی سطح پر جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button