کھیل
فٹبال میچ کے دوران خوفناک تصادم، زخمی ہسپانوی کھلاڑی دوران علاج انتقال کرگئے

اسپین کے فٹبال کلب ٹینیریفے کے 30 سالہ فارورڈ جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔جیسس ڈی میگوئل پیر کو ہسپانوی سیکنڈ ڈویژن میں ایف سی اینڈورا کے خلاف مقابلے کے دوران حریف گول کیپر جیسس اوونو سے خوفناک انداز میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں انہیں سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔ واقعے کے وقت مقابلہ 2-2 سے برابر تھا۔طبی عملے نے فوری طور پر کھلاڑی کو طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپتال جاتے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا تاہم پیرامیڈکس اسٹاف نے انہیں فوری طبی امداد دے کر زندہ رکھنے کی کوشش کی۔کلب کے مطابق پیر کی رات ان کی حالت مستحکم مگر تشویشناک تھی تاہم منگل کی صبح طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے زندگی کی بازی ہار گئے۔








