Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کا سبب بنیں، مڈٹرم انتخابات کے نتائج قبول کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن (اردو ٹائم یو ایس اے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے اسباب میں ایران جنگ اور مہنگائی کو اہم قرار دیتے ہوئے انتخابی نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ انتخابی نتائج کو مکمل طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں جماعتیں مختلف قومی معاملات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی انتخابی ناکامی کی اہم وجوہات بنیں۔ عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے قلیل مدتی اثرات برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس نے انتخابی نتائج پر نمایاں اثر ڈالا۔

امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کی انتخابی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ امیگریشن سمیت متعدد معاملات پر ان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، تاہم اگر ڈیموکریٹس غیر ضروری نوعیت کے بل پیش کریں گے تو وہ انہیں ویٹو کر دیں گے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ فی الحال اپنی کابینہ میں کسی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتے اور حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لیے سیاسی مخالفین کے ساتھ قابلِ عمل معاملات پر تعاون کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button