Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

امریکی مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں اکثریت حاصل کر لی

واشنگٹن (اردو ٹائم یو ایس اے) امریکی مڈٹرم انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو بڑا انتخابی دھچکا لگا ہے، جبکہ ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

انتخابی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 53 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کر لی، جبکہ صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی صرف 42 نشستیں جیت سکی۔

ایوانِ نمائندگان کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس نے 226 نشستیں حاصل کرکے سادہ اکثریت کا ہدف عبور کر لیا، جبکہ ری پبلکنز کو تاحال صرف 129 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

اسی طرح گورنر کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس نے برتری برقرار رکھتے ہوئے 18 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 10 امیدوار گورنر منتخب ہوئے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجوہات میں ایران جنگ اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو اہم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ اور مہنگائی کے اثرات نے انتخابی نتائج پر اثر ڈالا۔

امریکی مڈٹرم انتخابات کے ان نتائج کو صدر ٹرمپ کی حکومت کے لیے ایک اہم سیاسی امتحان قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے بعد حکومتی قانون سازی اور آئندہ سیاسی فیصلوں میں اپوزیشن کا کردار مزید اہم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button