شوبز
موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز گریمی 2027 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔گریمی ایوارڈ کیلئے برطانوی گلوکارہ رے 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنے کیرئیر کی 100ویں گریمی نامزدگی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی جب کہ امریکی گلوکار رونو مارس اور ٹیلر سوئفٹ بھی مختلف کیٹیگریز میں نامزد ہیں۔اس کے علاوہ پہلی بار بیسٹ ایشین پاپ میوزک پرفارمنس کی کیٹیگری بھی متعارف کرائی گئی ہے۔واضح رہے 69 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب 7 فروری 2027 کو لاس اینجلس میں ہوگی۔








