Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

انگلینڈ نے آٹھ سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی

انگلینڈ نے ہوبارٹ کے بیلیریو اوول میں پہلی مرتبہ ون ڈے میچ جیت کر آٹھ سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔بیلیریو اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ (133)کی شاندار سنچری اور ول جیکس (59) کی نصف سنچری کی مدد سے 328 رنز بنائے۔ٹام بیٹن 44 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم دیگر کوئی بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیک ایڈورڈز نے 4، میٹ رینشا نے 3 جبکہ زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 46.5 اوورز میں 231 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ میٹ رینشا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایلکس کیری 37 اور جیک ایڈورڈز 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 4، لیام ڈوسن نے 3 جبکہ گس ایٹکنسن اور کپتان ہیری بروک نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button