Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

میسجنگ ایپس پر شناخت چُھپانے والے ہوجائیں خبردار!

میسجنگ ایپس پر فرضی نام یا خالی پروفائل تصویر استعمال کرکے اپنی شناخت چھپانے والے صارفین کے لیے نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ امریکی یونیورسٹی آف میری لینڈ کی تحقیق کے مطابق ایک ایپ پر شیئر کی جانے والی معمولی معلومات کو دوسری ایپس کے ڈیٹا سے ملا کر کسی بھی صارف کی اصل شناخت اور اس کا جسمانی مقام معلوم کیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ اور جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ٹیلی گرام، واٹس ایپ، ٹنڈر اور جنوبی کوریا کی مقبول میسجنگ ایپ کاکاؤ ٹاک جیسی سروسز کا جائزہ لیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ سائبر حملہ آور ان پلیٹ فارمز پر موجود معمول کی سہولیات اور میٹا ڈیٹا کو آپس میں ملا کر صارفین کی شناخت اور ان کے حقیقی مقامات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طریقے کے لیے نہ تو ایپس کی انکرپشن توڑنے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی صارفین کے نجی پیغامات پڑھنے کی۔محققین کے مطابق جنوبی کوریا میں کاکاؤ ٹاک انتہائی مقبول ہے اور ملک کی تقریباً 94 فی صد آبادی اسے استعمال کرتی ہے جس کی وجہ سے اس پلیٹ فارم پر سامنے آنے والے سیکیورٹی خدشات خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
کمپنیوں نے سیکیورٹی اقدامات سخت کردیے
تحقیق کے نتائج سامنے آنے کے بعد محققین نے متاثرہ پلیٹ فارمز کو سیکیورٹی خامیوں سے آگاہ کیا جس کے بعد متعلقہ کمپنیوں نے اپنی سروسز میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے۔ان تبدیلیوں میں ایک مخصوص وقت کے دوران رابطوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی درخواستوں کی تعداد محدود کرنا اور بار بار کوشش کرنے والے صارفین کے لیے اکاؤنٹ لاک کرنے کا دورانیہ بڑھانا شامل ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق میں بیان کیے گئے مخصوص خودکار طریقوں کو روکنے کے اقدامات بھی کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button