Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کے لیے بہترین انتخاب کیوں ہیں؟

برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو جیمز بانڈ کے نئے روپ میں دیکھنے کے حوالے سے شائقین میں بحث جاری ہے، تاہم ان کے انتخاب کو فلمی دنیا کے لیے ایک دانش مندانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔ 40 سالہ اداکار اپنے منفرد کرداروں اور تجربات کے باعث جاسوس کے اس مشہور کردار میں نئی جہتیں شامل کرسکتے ہیں۔جیمز بانڈ کے نئے اداکار سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر رابرٹ پیٹنسن کا نام چھایا ہوا ہے۔ ان کا انتخاب کسی حد تک متوقع بھی تھا، کیونکہ فلمی دنیا میں وہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اپنی اداکاری کے مختلف رنگ دکھا چکے ہیں۔2006 میں جب ڈینیئل کریگ نے پیئرس بروسنن کی جگہ جیمز بانڈ کا کردار سنبھالا اور فلم ’کیسینو رائل‘ کے ذریعے اس سیریز میں قدم رکھا تو یہ فرنچائز ایک بڑے تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی تھی۔ اس سے قبل فلم ’ڈائی این ادر ڈے‘ میں ضرورت سے زیادہ جدید گیجٹس، غیر ضروری جملوں اور کمزور کہانی کے باعث بانڈ سیریز اپنی ساکھ کھوتی دکھائی دے رہی تھی۔ ایسے میں کردار اور فلمی سلسلے کو نئے سرے سے متعارف کرانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ڈینیئل کریگ کے انتخاب پر بھی ابتدا میں شائقین اور ناقدین نے تحفظات ظاہر کیے تھے۔ ان کے سنہرے بال نہیں تھے اور قد بھی چھ فٹ سے کم تھا، جبکہ اس سے پہلے بانڈ کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا روایتی حلیہ مختلف رہا تھا۔ لیکن کریگ نے اپنے سخت گیر اور حقیقت سے قریب تر اندازِ اداکاری سے اس کردار کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button