رام کپور نے ڈیڑھ سال میں 55 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں طرزِ زندگی میں کی گئی تبدیلیاں

بالی ووڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار رام کپور نے 50 سال کی عمر میں اپنی طرزِ زندگی تبدیل کر کے صرف 18 ماہ میں 55 کلوگرام وزن کم کرنے کا راز بتا دیا۔اداکار کا وزن پہلے تقریباً 140 کلوگرام تھا جو اب کم ہو کر 85 کلوگرام رہ گیا ہے۔ ان کی حیران کن تبدیلی نے مداحوں کو بھی متاثر کیا ہے۔وزن کم کرنے کے لیے کیا تبدیلیاں کیں؟رام کپور نے بتایا کہ ماضی میں وہ دو مرتبہ 30، 30 کلوگرام وزن کم کر چکے تھے، تاہم دونوں بار ان کا وزن دوبارہ بڑھ گیا تھا۔اس مرتبہ انہوں نے فوری نتائج کے بجائے اپنی خوراک، نیند، ورزش اور پانی پینے کی عادات بہتر بنانے پر توجہ دی۔اداکار کے مطابق انہوں نے روزانہ 2 مرتبہ کھانے کا معمول اپنایا۔ پہلا کھانا صبح ساڑھے 10 سے 11 بجے کے درمیان جبکہ دوسرا شام ساڑھے 6 بجے کھاتے تھے۔اس کے علاوہ وہ روزانہ 45 منٹ کارڈیو اور 45 منٹ طاقت بڑھانے والی ورزشیں بھی کرتے تھے۔








