Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

جارح مزاج آسٹریلوی کرکٹر کا آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2027 سے قبل سن رائزرز حیدرآباد کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے جہاں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے آئندہ سیزن میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ٹریوس ہیڈ نے مصروف بین الاقوامی شیڈول کے باعث اپنے ورک لوڈ کو کم کرنے کے لیے فرنچائز کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جس کے بعد انہیں ٹیم سے ریلیز کیے جانے کی توقع ہے۔ٹریوس ہیڈ کی عدم موجودگی سے سن رائزرز حیدرآباد کی جارحانہ اوپننگ جوڑی بھی ٹوٹ جائے گی جو ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما پر مشتمل تھی۔دونوں بلے بازوں نے آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 42 اننگز میں 1892 رنز بنائے جس میں چھ سنچری اور نو نصف سنچری شراکتیں شامل ہیں۔ٹریوس ہیڈ کو 2025 کے میگا آکشن سے قبل 14 کروڑ بھارتی روپے میں برقرار رکھا گیا تھا۔ ان کی ریلیز سے حیدرآباد کو اتنی ہی رقم نیلامی کے لیے اضافی دستیاب ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 2027 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، ایشز سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ جیسے اہم مقابلوں میں شرکت کرنی ہے جس کے باعث ہیڈ نے آئی پی ایل سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button