Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

سائنس دانوں کی حیران کن ایجاد، اب بغیر بولے اے آئی سے بات کرنا ممکن

سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں نے ایک ایسا جدید آلہ تیار کیا ہے جس کی مدد سے انسان بغیر آواز نکالے اور ہونٹ ہلائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بات چیت کر سکے گا۔جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر دکھائی دینے والی اس ٹیکنالوجی کو ’اِنویزی اسپیچ‘ کا نام دیا گیا ہے جسے سوئٹزرلینڈ کے معروف تحقیقی ادارے ای ٹی ایچ زیورخ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔اس آلے کا مقصد صارفین کو اے آئی اسسٹنٹس سے نجی اور بغیر ہاتھ استعمال کیے رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اردگرد موجود لوگوں کو اپنی گفتگو سنائے بغیر احکامات دے سکیں۔یہ انتہائی چھوٹا آلہ منہ میں پچھلی داڑھ اور گال کے درمیان رکھا جاتا ہے۔ یہ زبان کی مدد سے الفاظ بنانے کے دوران پیدا ہونے والی معمولی ارتعاشات کو محسوس کرتا ہے۔بعد ازاں یہ سگنلز اسمارٹ فون کو منتقل کیے جاتے ہیں جہاں محققین کا تیار کردہ اے آئی ماڈل ان کی تشریح کرکے صارف کے دیے گئے احکامات پر عمل کرتا ہے۔اس منصوبے پر کام کرنے والی ڈاکٹریٹ کی طالبہ یجنگ جیانگ کے مطابق یہ آلہ اتنا چھوٹا ہے کہ اسے منہ میں آرام سے پہنا جا سکتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کی کامیابی سے مستقبل میں خاموش اور نجی انداز میں اے آئی سے رابطے کے نئے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے ماحول میں جہاں اونچی آواز میں بات کرنا ممکن نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button