Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

مصنوعی سیارچوں کے سبب رات کا آسمان تبدیل ہونے کا انکشاف!

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زمین کے گرد گردش کرنے والے ہزاروں فعال مصنوعی سیارچے رات کے آسمان کا منظر تبدیل کر رہے ہیں۔برطانوی کمپنی ایکیو کمپوننٹس کی جانب سے کیے گئے تجزیے کے دوران اکتوبر میں مسلسل سات راتوں تک زمین کے مدار میں 2000 کلومیٹر سے کم بلندی پر موجود 15 ہزار سے زائد فعال مصنوعی سیارچوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے مطابق رات کے کسی بھی وقت 700 سے زائد مصنوعی سیارچے برطانیہ کے آسمان سے گزر رہے ہوتے ہیں۔ یہ تعداد ان ستاروں سے بھی زیادہ ہے جو درمیانے درجے کی روشنی کی آلودگی والے علاقوں میں عام طور پر انسانی آنکھ سے دکھائی دیتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران برطانیہ کا رات کا آسمان اتنا تبدیل ہو چکا ہے جتنا اس سے پہلے کے 60 برسوں میں بھی نہیں ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق مستقبل میں مزید بڑے سیٹلائٹ نیٹ ورکس (میگا کانسٹیلیشنز) خلا میں بھیجے جانے کے منصوبوں کے باعث برطانیہ کے آسمان پر مصنوعی سیارچوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے رات کے قدرتی آسمانی منظر پر اثرات بڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button