Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

پنجابی زبان کے فروغ کے لیے اسے نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز دیں گے، عطاء اللہ تارڑ

لاہور ( آصف اقبال ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجابی ہماری ماں بولی اور پہچان ہے، اس کے فروغ اور ترویج کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز بھی دیں گے جبکہ حکومت پنجابی سمیت پاکستان کی تمام علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےچوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری تربیت اور کامیابی میں اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے کانفرنس کا مقصد پنجاب کی تاریخ، تہذیب، ثقافت اور دانش کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ پنجابی ثقافت محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پنجابی زبان کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے اصل ہیروز کو متعارف کرانے اور ان کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے جنگ آزادی میں بھگت سنگھ سمیت پنجاب کے لوگوں نے بڑی قربانیاں دیں جنہیں تاریخ میں ان کا جائز مقام ملنا چاہیے انہوں نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات ان کی کوشش رہی ہے کہ عوام سے ان کی اپنی زبان میں رابطہ کیا جائے تاکہ پیغام مؤثر انداز میں ان تک پہنچ سکے۔ اسی مقصد کے تحت ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں مختلف علاقائی زبانوں کے لیے الگ ڈیسک بنائے گئے ہیں۔ ان میں پشتو، پنجابی، بلوچی اور براہوی زبانوں کے ڈیسک شامل ہیںوفاقی وزیر نے بتایا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے ایک نیا چینل بھی لانچ کیا جا رہا ہے جس کا نام سانجھ رکھا گیا ہے۔ ریڈیو پاکستان پاکستان ٹیلی ویژن اور وزارت اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی پنجابی زبان کی ترویج کے لیے دستیاب ہیں انہوں نے پنجابی زبان کے مندوبین کو یقین دہانی کرائی کہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں بھی اقدامات کرنا ضروری ہیں تاکہ نئی نسل اپنی مادری زبان سے جڑی رہے سکھ برادری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے اہم مذہبی مقامات موجود ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کا موقع ملتا ہے ننکانہ صاحب اور پنجہ صاحب آنے والے مہمانوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سکھ یاتریوں کے لیے ویزا سہولیات کے معاملے پر نائب وزیراعظم سے بھی بات کریں گے اپنے خطاب کے اختتام پر وفاقی وزیر اطلاعات نے پنجابی زبان میں شعر بھی سنایا:
بے ہمتے نے جیہڑے بہہ کے شکوہ کرن مقدراں دا
اگن والے اگ پیندے نے سینہ پاڑ کے پتھراں دا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button