Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

میکسیکو: ڈیلیوری ڈرائیور کی لاپرواہی، قیمتی پلے اسٹیشن دیوار کے پار پھینک دیا

میکسیکو میں معروف کورئیر کمپنی ڈی ایچ ایل کے ڈیلیوری بوائے کی جانب سے پلے اسٹیشن 5 کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔16 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے پارسل کو دیوار کے اوپر سے گھر کے صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔پہلی کوشش ناکام ہونے پر وہ پارسل دوبارہ اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ اسے دیوار کے اوپر سے پھینک دیتا ہے۔صارف کے مطابق پارسل پر نازک سامان ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، اس کے باوجود اسے لاپرواہی سے پھینکا گیا، جس کے باعث پیکنگ کو نقصان پہنچا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈیلیوری بوائے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button