Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

اننت امبانی کی شادی سے بڑی تقریب، 4 لاکھ مہمان، 5 ہیلی پیڈ، 10 کلو میٹر تک ٹریفک جام

بھارتی ریاست بہار میں بااثر سیاست دان اور رکن اسمبلی اننت سنگھ کی بیٹی شیوانگی کی شادی ایک غیر معمولی عوامی اجتماع کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئی۔تقریب میں شرکت کے لیے لاکھوں افراد ان کے آبائی گاؤں نادوان پہنچ گئے، جس کے نتیجے میں اطراف کی سڑکوں پر تقریباً 10 کلومیٹر تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مہمانوں کے بے پناہ رش نے شادی کی بعض تقریبات بھی متاثر کردیں اور گھڑ دوڑی کا مقابلہ ملتوی کرنا پڑا۔اننت سنگھ نے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے عام لوگوں کو بھی کھلی دعوت دی تھی۔ اس دعوتِ عام کے بعد گاؤں کی جانب آنے والی مرکزی شاہراہ سمیت آس پاس کی سڑکیں گاڑیوں سے بھر گئیں۔ صورتِ حال ایسی ہوگئی کہ ٹریفک کی روانی تقریباً رک گئی اور پیدل چلنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رش میں پھنسنے والوں میں خود دلہا بھی شامل تھا، جو بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچا تو رات ہوچکی تھی۔اننت سنگھ کے مطابق شادی میں چار لاکھ سے زائد افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اتنی بڑی تعداد کے لیے کھانا تیار کرنے کی خاطر تقریباً 500 باورچیوں اور دیگر کارکنوں کی خدمات حاصل کی گئیں، جبکہ 300 سے زیادہ مقامات پر کھانا پکانے کا بندوبست کیا گیا۔ مہمانوں کے لیے روایتی بہاری پکوانوں کے ساتھ مختلف علاقوں کے کھانے اور مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button