Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں مفت گردوں کے علاج کے مرکز SIUT کا سنگ بنیاد رکھ دیا

رحیم یار خان ( آصف اقبال) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے عوام کو گردوں کے امراض کے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے رحیم یار خان میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کا سنگ بنیاد رکھ دیا یہ طبی مرکز بلاول بھٹو زرداری کے ترقیاتی فنڈز سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد جنوبی پنجاب کے عوام کو گردوں کے امراض کے علاج اور طبی سہولیات مفت فراہم کرنا ہے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے منصوبے کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔منصوبے کو جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور گردوں کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button