Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایران پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی سفیر نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔رضا امیری مقدم نے واضح کیا کہ ایران مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن کسی بھی حملے کی صورت میں خاموش نہیں رہے گا اور جواب دے گا۔ایرانی سفیر نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی کوششوں کا بھی خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین یا کوئی دوسرا ملک حوثیوں کو فریق تسلیم کرتے ہوئے یمن کی خانہ جنگی ختم کرانے کی کوشش کرے تو ایران اس کا خیرمقدم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button