Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

برطانوی ایئربیس پر امریکی فوج نے متعدد ڈرونز کو پسپا کردیا، ایران سے تعلق کا شبہ

امریکی فوج نے رواں ماہ برطانیہ کے فضائی اڈے آر اے ایف لیکن ہیتھ کی جانب آنے والے تقریباً چھ ڈرونز کو روک دیا تھا، جبکہ اس واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے ڈرونز کو پسپا کرنے کے لیے انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی، تاہم برطانوی یا امریکی اہلکار ان ڈرونز کو قبضے میں نہیں لے سکے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایران کے ممکنہ تعلق کا شبہ ظاہر کیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی ثبوت سامنے نہیں آیا۔برطانوی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ 13 نومبر کو آر اے ایف لیکن ہیتھ پر غیر مجاز ڈرونز کی سرگرمیوں کی اطلاعات ملنے کے بعد وزارتِ دفاع کی پولیس، سفوک پولیس اور امریکی فضائیہ کی سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کارروائی کی۔ان کے مطابق صورت حال کو جلد قابو میں کرلیا گیا اور اڈے پر سکیورٹی کے معمول کے انتظامات بحال ہوگئے۔واقعے کے وقت امریکی فضائیہ کے اہلکاروں نے مشتبہ غیر مجاز ڈرون سرگرمیوں کا جواب دیا تھا۔ امریکی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق اس واقعے میں کسی اہلکار، طیارے یا تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا۔وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ دفاع نے اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button