کھیل
جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپر فیلڈر بن کر نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان کے خلاف ایجبسٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے اننگز کے پہلے ہی اوور میں روٹ نے عبداللہ شفیق کا کیچ پکڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔یہ روٹ کا ٹیسٹ کرکٹ میں 220واں کیچ تھا جس کے ساتھ انہوں نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا 219 کیچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 5 کھلاڑی 200 یا اس سے زائد کیچز پکڑنے میں کامیاب رہے ہیں اور ان پانچ میں سے پہلی دو پوزیشنز پر موجود جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ کے علاوہ باقی تینوں کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں۔اس فہرست میں بھارت کے راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے، سری لنکا کے جے وردنے 205 کیچز کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 200 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔



