Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

کرسٹیانو رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے ملٹی بلینیئر کھلاڑی بن گئے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دولت کے میدان میں بھی نئی تاریخ رقم کردی۔امریکی جریدے فوربز کے مطابق رونالڈو فٹبال کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جن کے اثاثوں اور آمدنی نے ملٹی بلینیئر کی سطح عبور کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق 41 سالہ رونالڈو نے گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 22 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کمائے۔سعودی کلب النصر کی جانب سے انہیں روزانہ تقریباً 4 لاکھ 88 ہزار پاؤنڈ معاوضہ ملتا ہے جبکہ اشتہارات اور کاروباری سرگرمیوں سے انہوں نے مزید 4 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ حاصل کیے۔فوربز کی امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں ارجنٹائن کے لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں جن کی سالانہ آمدنی تقریباً 10 کروڑ 90 لاکھ پاؤنڈ رہی۔فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے 7 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔مانچسٹر سٹی کے ایرلنگ ہالینڈ اور ریال میڈرڈ کے وینیسیئس جونیئر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔نوجوان ہسپانوی اسٹار لامین یامال نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button