Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

صرف 20 منٹ تھری ڈی پرنٹڈ کانٹیکٹ لینز بنانے والی ٹیکنالوجی

محققین نے ایک نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعے مستقبل میں تھری ڈی پرنٹڈ، آرڈر پر کانٹیکٹ لینز صرف 20 منٹ میں تیار کیے جا سکیں گے۔جرنل مٹیریل اینڈ ڈیزائن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ لینز مریض کی آنکھ کے مطابق ڈیزائن، تیار اور ایک ہی آپٹومیٹرسٹ کے وزٹ کے دوران فراہم کیے جا سکیں گے، جس سے کانٹیکٹ لینز کی تیاری کے روایتی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹرلو سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر شرلی تانگ کا کہنا تھا کہ سائنس دان اس پیشرفت پر بہت پُرجوش ہیں کیونکہ یہ انہیں ایسے کانٹیکٹ لینز کے قریب لے جاتی ہے جو واقعی ہر مریض کے لیے ذاتی نوعیت کے ہوں۔ یہ ٹیکنالوجی مریض کی آنکھ کی ساخت کے مطابق لینز تیار کرتی ہے، جو نہ صرف درست فِٹ فراہم کرتے ہیں بلکہ تجارتی معیار کی بصری شفافیت اور مضبوطی بھی برقرار رکھتے ہیں۔ محققین کے مطابق لینز کی اندرونی سطح مریض کی قرنیہ سے مکمل مطابقت رکھے گی جبکہ بیرونی سطح کو مطلوبہ بینائی کی درستگی فراہم کرنے کے لیے مخصوص انداز میں ڈیزائن کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی کامیابی سے تجارتی سطح پر متعارف کرائی گئی تو مستقبل میں مریض ایک ہی کلینک وزٹ میں اپنی آنکھوں کے مطابق تیار کردہ کانٹیکٹ لینز حاصل کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button