Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
ٹیکنالوجی

ایپل کا اپنی ’ایپل پینسل‘ کے نئے ماڈلز پر کام جاری

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اگلے سال نئی نسل کے آئی پیڈ پرو ماڈلز کے ساتھ متعارف کرانے کے لیے ایپل پینسل کے دو نئے ماڈلز تیار کر رہی ہے۔بلومبرگ کے مارک گورمین کے مطابق کمپنی مبینہ طور پر اپنی ایپل پینسل کے دو نئے ماڈلز پر کام کر رہی ہے جن میں ایک یو ایس بی-سی پورٹ والا بنیادی ماڈل اور دوسرا ایپل پینسل پرو کا نیا ورژن شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے نئے قوانین کے پیش نظر (جن کے تحت الیکٹرانک ڈیوائسز میں بیٹری کو زیادہ آسانی سے تبدیل کیا جا سکے) ایپل اپنے نئے ایپل پینسل ماڈلز میں نئے بیٹری سسٹم متعارف کرا سکتا ہے۔اگرچہ کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم، ماہرین کا خیال ہے کہ نئے ایپل پینسل میں قابلِ تبدیلی بیٹری دی جا سکتی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ نئے ماڈلز کے ڈیزائن یا دیگر فیچرز میں کیا تبدیلیاں کی جائیں گی۔واضح رہے کہ یو ایس بی-سی پورٹ والی موجودہ ایپل پینسل نومبر 2023 میں جبکہ ایپل پینسل پرو مئی 2024 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button