Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوہلی اور وارنر کا ریکارڈ برابر کردیا

جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔کوئنٹن ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔ڈی کوک نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 57 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 185.96 رہا۔اس کارنامے کے بعد ڈی کوک بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے برابر آگئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10، 10 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 13 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button