Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کرپشن کی نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم، گرفتاریاں شروع

لاہور( آصف اقبال ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں کرپشن اور بدعنوانی کی نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ عوام کو کرپشن سے متعلق شکایات اور معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی ہیلپ لائن 1350 بھی قائم کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مطابق خصوصی خفیہ سیل کی رپورٹ براہِ راست انہیں پیش کی جا رہی ہے، جبکہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں کی ذاتی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام کی شکایات اور فراہم کردہ معلومات کو اہمیت دی جائے گی۔ ہیلپ لائن 1350 کے ذریعے شہری سرکاری محکموں میں رشوت، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے۔خصوصی خفیہ سیل موصول ہونے والی شکایات اور معلومات کی بنیاد پر کرپشن کی نشاندہی اور تحقیقات کرے گا، جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں شفافیت، میرٹ اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کرپشن کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بدعنوانی میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی ایکس پوسٹ میں خصوصی خفیہ سیل کے قیام، ہیلپ لائن 1350 اور کرپشن کے خلاف جاری کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button