مرید شاخ میں پی ٹی آئی کارکنان کا بھرپور استقبال، 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت

لاہور( آصف اقبال ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مرید شاخ کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شاندار استقبال پر پارٹی کی تمام قیادت اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنان کا موجودہ جوش و جذبہ برقرار رہنا چاہیے اور اس پیغام کو ملک کے ہر حصے تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ کے لیے خود کو تیار کریں اور پارٹی کی سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ کارکنان کی یکجہتی، نظم و ضبط اور سیاسی سرگرمی پارٹی کے پیغام کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے اہم ہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے وزیر اعلیٰ کا پرتپاک استقبال کیا اور پارٹی قیادت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔



