Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

ایشان کشن کا پاکستانی مداح کیلیے دل جیت لینے والا اقدام

بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل ایک خصوصی پاکستانی مداح کے ساتھ محبت بھرا رویہ اختیار کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔ساؤتھیمپٹن کے روز باؤل میں پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشان کشن نے باؤنڈری کے قریب موجود اپنے پاکستانی مداح کو دیکھا تو خود چل کر ان کے پاس گئے، مصافحہ کیا اور چند لمحے گفتگو بھی کی۔ایشان کشن نے مداح کے پاس موجود بھارتی ٹیم کے کیپ پر آٹو گراف بھی دیا اور دوبارہ ملنے کی بھی حامی بھری۔ مداح اس ملاقات پر جذباتی دکھائی دیے جبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے ایشان کے اس خوبصورت انداز کو خوب سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button