Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

شناخت نہیں، کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں آنا چاہتی ہوں، انایا بنگر

سابق بھارتی کرکٹر اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ سنجے بنگر کی بیٹی انایا بنگر نے آسٹریلیا میں ویمنز کرکٹ میں واپسی کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے انایا بنگر نے پریس کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مارچ 2027 سے ایلیٹ سطح کی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیاری کر رہی ہیں تاہم یہ عمل خودکار نہیں بلکہ کرکٹ آسٹریلیا کے مقررہ ضوابط کے تحت ہوا ہے۔انایا نے بتایا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ایک ایسا راستہ فراہم کیا ہے جو کھیل میں انصاف، مسابقتی شفافیت اور شمولیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے۔ان کی اہلیت مارچ 2027 میں ہونے والے بلڈ ٹیسٹ سے مشروط ہوگی جس میں مطلوبہ ٹیسٹوسٹیرون معیار برقرار رہنے کی صورت میں وہ ایلیٹ ویمنز کرکٹ اور ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے سلیکشن کی دوڑ میں شامل ہوسکیں گی۔انایا کا کہنا ہے کہ انہیں ٹیم میں جگہ کی ضمانت نہیں ملی، انہیں اپنی کارکردگی سے موقع حاصل کرنا ہوگا اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی شناخت نہیں بلکہ کرکٹ انہیں ٹیم میں جگہ دلائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button