Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

کوسوو: فٹبال سر پر اچھالتے ہوئے 17 ٹی شرٹس پہننے کا عالمی ریکارڈ

کوسوو سے تعلق رکھنے والے فٹبال کے شوقین نے سر پر مسلسل فٹبال اچھالتے ہوئے 17 ٹی شرٹس پہن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔56 سالہ اگیم آگوشی (جو ہائی اسکول کے ریاضی کے استاد اور دو بچوں کے والد ہیں) نے اس کارنامے کے دوران فٹبال کو مسلسل اپنے سر کے ذریعے کنٹرول کیا اور ایک کے بعد ایک 17 ٹی شرٹس پہنیں۔ اس سے قبل ان کا اپنا ریکارڈ 14 ٹی شرٹس کا تھا۔اگوشی کے مطابق اس مرتبہ ریکارڈ قائم کرنے کا مقصد خاص تھا۔ انہوں نے 17 ٹی شرٹس اس لیے پہنیں کیونکہ 17 فروری کو کوسوو کا یومِ آزادی منایا جاتا ہے۔اگوشی اس سے پہلے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز کے کئی اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان میں سر پر فٹبال کنٹرول کرتے ہوئے 28 ٹی شرٹس اتارنے، ٹی شرٹ پہننے اور اتارنے کے عمل کو 164 مرتبہ دہرانے اور دو افراد کے درمیان 34 منٹ اور ایک سیکنڈ تک سر سے فٹبال اچھالنے کے ریکارڈز شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button