Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
دلچسپ و عجیب

امریکا: 66 سالہ خاتون نے اسکیٹ بورڈنگ میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی جوڈی اویاما نے 66 برس کی عمر میں مسابقتی اسکیٹ بورڈنگ کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ مزید بہتر بنا دیا۔جوڈی اویاما نے نومبر 2025 میں برازیل میں ہونے والی انٹرنیشنل سلالوم اسکیٹ بورڈنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیا، جہاں ان کی عمر 66 سال اور 25 دن تھی۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں دنیا کی معمر ترین مسابقتی خاتون اسکیٹ بورڈر قرار دیا۔جوڈی نے صرف 13 سال کی عمر میں اسکیٹ بورڈنگ شروع کی تھی اور 1975 میں باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ وہ 2018 میں اسکیٹ بورڈنگ ہال آف فیم کا حصہ بھی بنیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button