Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

ایران کو آبنائے ہرمز عالمی معیشت کے خلاف دباؤ کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے: امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت اور بین الاقوامی تجارت پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔محکمہ خزانہ کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ نے بحرین کے وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ سمیت ایران پر اقتصادی دباؤ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ گفتگو کے دوران بیسنٹ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو عالمی تجارت کے لیے خطرہ پیدا کرنے یا آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کے خلاف دباؤ کے ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔اسکاٹ بیسنٹ نے ایران پر مسلسل مالی دباؤ برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق ایران کی معیشت کو سہارا دینے والے باقی مالی ذرائع اور اقتصادی راستوں پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کی حکومت کو مالی مدد یا سہولت فراہم کرنے والے عناصر کو جواب دہ بنائے گا۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ کے ذریعے اس کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کیا جاسکتا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بیسنٹ اور بحرینی وزیر خزانہ نے امریکا، بحرین اور دیگر خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے رکن ممالک کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دونوں عہدیداروں نے غیر قانونی مالی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ کوششیں مضبوط بنانے اور خطے کی اقتصادی سلامتی بہتر بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس تعاون میں مالیاتی نظام کے غلط استعمال اور غیر قانونی مالی لین دین کو روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button