Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
کھیل

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا

سربیا کے تجربہ کار ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیت لیا۔نوواک جوکووچ نے کینیڈا کے تھرڈ سیڈ فیلکس اوجر-الیاسیم کو پانچ گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔39 سالہ جوکووچ نے سخت مقابلے میں 6-7، 6-3، 3-6، 7-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ ہی وہ ومبلڈن کا ریکارڈ کے برابر آٹھواں ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25واں گرینڈ سلیم جیتنے کی دوڑ میں برقرار ہیں جو انہیں گرینڈ سلیم تاریخ کا کامیاب ترین کھلاڑی بنا سکتا ہے۔ میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس یادگار مقابلے کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button