کھیل
فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کی متنازع فتح، مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیے

فیفا ورلڈکپ 2026 میں ارجنٹینا کی متنازع فتح کے بعد مصر کے کوچ نے ریفری کے فیصلوں پر سوال اٹھا دیے۔پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کے خلاف ڈرامائی شکست کے بعد مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ریفری کے فیصلوں پر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب ٹورنامنٹ کا کوئی بھی میچ نہیں دیکھیں گے۔ میچ میں مصر نے 79ویں منٹ تک 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی تھی لیکن اختتامی لمحات میں ارجنٹینا نے تین گول کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں حسام حسن نے کہا کہ ان کی ٹیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ایک واضح پنالٹی نہیں دی گئی جبکہ مصطفیٰ زیکو کا گول بھی وی اے آر کے ذریعے منسوخ کر دیا گیا جس کی وجہ انہیں سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ٹیم سے کچھ دفاعی غلطیاں ہوئیں لیکن اصل غلطی فیصلہ سازوں کی تھی جنہوں نے مصر کو اس کا جائز حق نہیں دیا۔



