Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیو بے بی شارک میں نظر آنے والا بچہ 10 سال بعد کیا کر رہا ہے؟

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کونسی ہے، تو کیا جواب دیں گے؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب بیشتر یوٹیوب صارفین کو معلوم ہے اور یہ ویڈیو ہے بے بی شارک ڈانس، جسے جون 2016 میں اپ لوڈ کیا گیا تھا۔10 سال کے دوران اس ویڈیو کو 17 ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس ویڈیو میں دکھایا جانے والا بچہ اب کیا کر رہا ہے؟جی ہاں اس ویڈیو میں پارک جینورونگ نے اس گانے کو وائرل بنانے میں کردار ادا کیا تھا جب ان کی عمر 7 سال تھی۔اب 17 سال کی عمر میں پارک جینورونگ نے اپنا پہلا کے پاپ (K pop) گانا بے بی شارک بوائے کے نام سے جاری کیا ہے جو کہ بے بی شارک ویڈیو کی ملکیت رکھنے والی جنوبی کورین کمپنی پنگ فونگ کی جانب سے جاری کیا گیا۔پارک جینورونگ نے بتایا کہ بے بی شارک ڈانس نے دنیا بھر کے لوگوں کو خوشی فراہم کی اور میں شکر گزار ہوں کہ لاتعداد افراد 10 سال بعد بھی مجھے یاد کرتے ہیں، اسی وجہ سے میں نے واپس آکر موسیقی کے ذریعے لوگوں سے جڑنے کا فیصلہ کیا۔گزرے برسوں کے دوران پارک جینورونگ نے پنگ فونگ کے دیگر شوز میں بھی کام کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے نئے گانے ویو کا آغاز بے بی شارک دھن سے کیا گیا اور پھر دوسری دھن سے تبدیل کر دیا گیا۔پارک جینورونگ کے مطابق وہ اپنے نئے گانے کو موسیقی کی دنیا کے طویل سفر کے آغاز کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button