رنویر سنگھ نے فلم ’دھریندر‘ کی کامیابی کا سہرا امبانی خاندان کے سر باندھ دیا

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی فلم ’دھریندر‘ کی کامیابی پر امبانی خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ان کی حمایت انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ایک دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ ’دھریندر‘ کی تیاری آسان مرحلہ نہیں تھا اور اس دوران کئی چیلنجز درپیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو بھرپور اعتماد کے ساتھ سپورٹ کیا گیا حالانکہ اس وقت ان کی کچھ فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا رہی تھیں۔اداکار کے مطابق کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، تاہم مشکل وقت میں ملنے والی حوصلہ افزائی اور تعاون ان کے لیے بے حد قیمتی تھا جو کسی نعمت سے کم نہیں۔رپورٹس کے مطابق آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دھریندر‘ سیریز نے عالمی سطح پر تین ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔فلم کی کاسٹ میں اکشے کھنہ، سنجے دت، ارجن رامپال، آر مادھون، سارا ارجن، راکیش بیدی، گورو گیرا اور دانش پانڈور سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔



