Select Language: Urdu/English/Bengali
کھیل

بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو شکست دے کر لا لیگا ٹائٹل جیت لیا

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو 0-2 سے شکست دے کر 29ویں مرتبہ لا لیگا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ناؤ کیمپ میں کھیلے گئے اہم ’ایل کلاسیکو‘ میں فتح کے بعد بارسلونا نے تین میچز باقی رہتے ہوئے لیگ ٹائٹل جیت لیا۔ہانسی فِلک کی زیر قیادت بارسلونا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 91 پوائنٹس حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر موجود ریال میڈرڈ پر 14 پوائنٹس کی فیصلہ کن برتری قائم کرلی۔بارسلونا نے پورے سیزن میں صرف چار لیگ میچز ہارے ہیں۔میچ کا آغاز بارسلونا کے لیے بہترین ثابت ہوا۔ نویں منٹ میں مارکس راشفورڈ نے شاندار فری کک پر گیند جال میں پہنچا کر ٹیم کو برتری دلائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button