Select Language
کھیل

ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق، میزبان ممالک کے سامنے شرائط رکھ دیں

ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ میں ضرور حصہ لے گی، تاہم میزبان ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کو ایران کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور حالیہ سیاسی تنازعات کے باعث ٹیم کی شرکت سے متعلق خدشات پیدا ہوئے تھے لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا کہ ایران نے میزبان ممالک کے سامنے 10 شرائط رکھی ہیں جن میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بغیر رکاوٹ ویزے جاری کرنا، قومی پرچم اور ترانے کا احترام اور ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا شامل ہے۔ایران نے خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے ویزا مسائل نہ ہونے کی یقین دہانی مانگی ہے جن کا تعلق ماضی میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے رہا ہے جن میں مہدی تریمی اور احسان کے نام بھی شامل ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button