بین الاقوامی
Trending

ایلون مسک کی امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر شدید تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سابق رکن اور دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک نے امریکی صدر کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید کی ہے۔ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھناؤنا اور مکروہ فعل ہے، ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات بل کو مزیدبرداشت نہیں کر سکتا۔ارب پتی شخص کا کہنا ہے کہ جنھوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔یاد رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو سرکاری اخراجات میں کمی کے ادارے کی اہم ذمہ داریاں تفویض کی تھیں تاہم چند روز قبل ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے اختلافات کے باعث سرکاری عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔دوسری جانب اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایلون مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button