Select Language
شوبز

ابھیشیک کے طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹوئٹ وائرل

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کے درمیان آج کل علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں جس کے بعد اب سینئر اداکار کی ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے۔ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بنا تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔جس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا۔ابھیشیک کی لائیک کی گئی پوسٹ میں درج تھا کہ ’جب محبت آسان نہ لگنے لگے ، طلاق کسی کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کون خوشی سے زندگی گزارنے کا خواب نہیں دیکھتا لیکن اس کے باوجود زندگی کبھی بھی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم امید کرتے ہیں لیکن جب لوگ اپنی زندگی کا ایک خاص حصہ ایک ساتھ گزارنے کے دہائیوں بعد الگ ہوجاتے ہیں تو وہ کیسے برداشت کرتے ہیں؟اب امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔بظاہر تو اس پوسٹ سے ابھیشیک اور ایشوریا کی ذاتی زندگی کا کوئی لینا دینا نہیں لیکن مداح امیتابھ کے کیپشن کو ان کے بیٹے اور بہو کی زندگی سے جوڑ رہے ہیں۔سینئر اداکار نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ مشکل اور کٹھن کام کی طرف واپسی ہوگئی لیکن زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button