Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک

دنیا کے مشہور یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے اپنی دیرینہ دوست، گیمنگ اسٹریمر اور کنٹینٹ کریئیٹر تھیا بوئسن کے ساتھ باقاعدہ شادی کرلی۔ انہوں نے اپنی نئی زندگی کے آغاز کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جس کے بعد مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔مسٹر بیسٹ نے انسٹاگرام پر شادی کی یادگار تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’مجھے میری مسز بیسٹ مل گئی، اور یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا۔‘ تصاویر میں نوبیاہتا جوڑا خوشگوار اور رومانوی انداز میں دکھائی دیا، جبکہ ان کی پوسٹ دیکھتے ہی مداحوں نے نیک تمناؤں اور محبت بھرے پیغامات سے کمنٹ سیکشن بھر دیا۔ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جمی، تم ہر خوشی کے حقدار ہو،‘ جبکہ ایک اور صارف نے انہیں ایک دوسرے کے لیے بہترین جوڑی قرار دیا۔شادی کے موقع پر 28 سالہ مسٹر بیسٹ نے کریم رنگ کا ٹکسیڈو اور سیاہ بو ٹائی پہن رکھی تھی، جبکہ 26 سالہ تھیا بوئسن سفید رنگ کے نفیس لیس سے مزین عروسی لباس میں جلوہ گر ہوئیں۔ دونوں کی تصاویر خوشی، محبت اور جشن کے خوبصورت لمحات کی عکاسی کرتی نظر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button