Select Language:
Urdu / English /Spanish / Bengali / Hindi
شوبز

بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع، سلمان خان کا دبنگ اسٹائل سامنے آگیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس 20‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا انداز بھی سامنے آگیا ہے۔ سیٹ سے جاری ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں اداکار اپنے روایتی دبنگ انداز میں دکھائی دے رہے ہیں۔سلمان خان نے شو کی شوٹنگ کے موقع پر کاؤ بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی تھی، جس میں وہ خاصے اسٹائلش نظر آئے۔ اداکار نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں، جبکہ ان کی ویڈیوز میں بھی مخصوص دبنگ اسٹائل نمایاں رہا۔ دوسری جانب ’بگ باس 20‘ کے نئے گھر کی جھلکیاں بھی ناظرین کے لیے جاری کردی گئی ہیں۔ نئے گھر کے ڈیزائن میں جدید طرز اور تصوراتی انداز کو یکجا کیا گیا ہے، جبکہ اس کی سجاوٹ خاص طور پر ’ایلس ان ونڈر لینڈ‘ سے متاثر دکھائی دیتی ہے۔گھر میں شارک تھیم پر مبنی سوئمنگ پول کے ساتھ ایک دیوہیکل گلابی چائے دانی بھی موجود ہے، جسے صوفے کی شکل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گرم ہوا کے غبارے کو بھی بیٹھنے کی جگہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے گھر میں دو خفیہ کمرے بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ 104 کیمرے چوبیس گھنٹے شرکاء کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button